شہر میں2551 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے برقرار

شہر میں2551 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے برقرار

ضلعی انتظامیہ 900 ایکڑ واگزار کرا سکی،ناجائز قابضین کیخلاف روز آپریشن:ڈی سی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) لاہور میں اربوں روپے کی 2551 ایکڑ سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کا قبضہ برقرار ہے ۔شہر کی 5تحصیلوں میں مجموعی طور پر سرکاری زمین کا کل رقبہ 15ہزار249 ایکڑ ہے ،ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس میں انکشافات سامنے آئے کہ 3ہزار 345 ایکڑ سرکاری زمین پرناجائز قبضہ تھا ،ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوششوں کے باوجود قابضین سے 900 ایکڑاراضی واگزار کرائی گئی ۔تحصیل سٹی میں 1536 کنال 4 مرلہ ، ماڈل ٹاؤن 2457 کنال 8 مرلہ ، کینٹ 8063 کنال 12 مرلہ ،شالیمار 905 ایکڑ اور تحصیل رائیونڈ میں 1077 کنال 10 مرلہ زمین پر قبضہ ہے ۔ڈی سی عمر شیرچٹھہ کا کہنا ہے سرکاری زمینوں کو واگزار کروانے کے لئے انتظامیہ متحرک ہے ، قابضین کے خلاف روزانہ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں