امریکی کمپنی کا لاہور کیلئے 3 کروڑ ماسک کا عطیہ
امریکی نجی کمپنی نے لاہور کیلئے 3 کروڑ ماسک کا عطیہ کر دیا۔ماسک کی شپمنٹ یو ایس اے سے روانہ ہو گئی ،لاہور کی نجی کارگو کمپنی سے کمشنر آفس کا معاہدہ ہوا
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) شپمنٹ کو کراچی سے لاہور بلامعاوضہ پہنچایا جائے گا اور وہ اگلے ہفتے پہنچے گی۔ کمشنر کا کہنا ہے ماسک کو لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں سرکاری کیمپ لگا کرتقسیم کیا جائے گا ۔، کورونا اور سموگ کے لئے پاکستان پوسٹ آفس کو مزید ماسک فراہم کئے جائیں گے ۔