لارڈمیئر 8فیصد کی بجائے مکمل بجٹ لگانے پر بضد

لارڈمیئر 8فیصد کی بجائے مکمل بجٹ لگانے پر بضد

1ارب 37 کروڑ کی سکیموں کیلئے سفارشات طلب،میئر،سیکرٹری میں اختلاف

لاہور (عمران اکبر)لارڈ میئر 8فیصد لگانے کی بجائے ترقیاتی سکیموں پر مکمل بجٹ لگانے پر بضد ،میئر لاہور نے شہر کی 274 یونین کونسلز میں ایک ارب 37 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کی سفارشات طلب کر لیں۔بجٹ استعمال میں میئر لاہور اور محکمہ بلدیات آمنے سامنے آ گئے ۔محکمہ بلدیات کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے منظور کرائے گئے بجٹ کا صرف آٹھ فیصد استعمال کرنے کی پابندی ہے ،میئر لاہور مبشر جاوید نے آٹھ فیصد بجٹ استعمال کی پابندی ماننے سے انکار کر دیا ،میئر لاہور نے تمام یو سی چیئرمینوں کو 50 لاکھ تک کی سکیموں کی سفارشات جمع کرانے کی ہدایات کر دیں۔تمام یو سی چیئرمین اپنی اپنی یو سی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے 50 لاکھ تک کی سکیمیں جمع کرائیں۔میئر لاہور مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ تمام یو سیز میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے 50 لاکھ تک کے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے ۔یو سی چیئرمین اپنی یو سی میں نکاسی آب ، پیچ ورکس ، گلیوں کی تعمیر ، سٹریٹ لائٹس سمیت مسائل کے حل کے لیے 50 لاکھ تک کی سفارشات ایک ہفتے میں جمع کرائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں