ضمنی انتخاب،(ن) لیگ ،پی پی امیدواروں کی نا اہلی کی درخواست مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے این اے 133 ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)اورپیپلز پارٹی کے امیدواروں کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی
لاہور( این این آئی،کورٹ رپورٹر)جسٹس مزمل اختر شبیر نے این اے 133 سے امیدوار سہیل شہزاد کی درخواست پر سماعت کی جس نے موقف اختیار کیا (ن) لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک اور پی پی کے امیدوار اسلم گل کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست گزار کو کہاآپ کو ضلعی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنی چاہیے تھی۔