کالج اساتذہ کی ٹریننگ ملتوی،ترقی زیرالتوا

کالج اساتذہ کی ٹریننگ  ملتوی،ترقی زیرالتوا

اساتذہ کی ٹریننگ نہ ہونے سے ان کی پروموشن التوا میں پڑ گئی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبے کی تمام ڈویژنز کے ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے اساتذہ کا ڈیٹا نہیں دیا گیا، ڈی پی آئی نے 25 نومبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی ۔وقت پر ڈیٹا نہ ملنے کی وجہ سے ٹریننگ ملتوی کردی گئی ۔ڈی پی آئی نے اب آج 3 دسمبر تک ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، 6 دسمبر سے ٹریننگ کا آغاز ہوگا ۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کا کہنا تھا اب ٹریننگ لیٹ ہوئی تو بہت سے اساتذہ بغیر پروموشن کے ریٹائرڈ ہوجائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں