احتساب عدالتوں میں آئے روز غیر علانیہ لوڈشیڈنگ ایکسین فیصل ٹاؤن طلب
احتساب عدالتوں میں آئے روز غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ،احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے ایکسین فیصل ٹاؤن کو فوری طلب کر لیا
لاہور(اپنے خبر نگار سے )ایڈمن جج نے رجسٹرارکو حکم دیا کہ ایکسین کو فوری طلب کیا جائے اوروہ آئے روز عدالتوں میں لوڈشیڈنگ کی وضاحت دیں ۔احتساب عدالتوں میں اہم نوعیت کے متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں ۔بجلی غائب ہونے سے کورٹ رومز میں اندھیرا چھا گیا ،عدالتی عملہ اندھیرے میں کام کرنے پر مجبور رہا ،موبائل ٹارچ کی روشنی میں عدالتی کام کیا جانے لگا ،دور دراز سے آئے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔