سپورٹس کمپلیکس منصوبہ،4 سال میں صرف 70 فیصد کام

سپورٹس کمپلیکس منصوبہ،4 سال میں صرف 70 فیصد کام

ایل ڈی اے نے ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے 1ارب روپے مانگ لئے

لاہور (شیخ زین العابدین)شہر میں 11سپورٹس کمپلیکس منصوبے کا 4 سال میں صرف 70 فیصد کام مکمل ہوسکا۔ ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت سے ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے ایک ارب روپے سے زائد فنڈز مانگ لئے ۔ شہر میں غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے شہباز حکومت نے 11سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز کیا تھا مگر منصوبہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔سپورٹس کمپلیکس کی اب تک کی تعمیرات کی رپورٹ سامنے آگئی، ایل ڈی اے کی جانب سے سب سے کم تعمیراتی کام 30 فیصد شالیمار سپورٹس کمپلیکس پرہوسکا۔رکھ شاہدرہ 55 ، سبزہ زار 95 ،چائنہ سکیم 80 ،تاج پورہ 65 ،گورومانگٹ روڈ 65 اور ای ایم ای سوسائٹی سپورٹس کمپلیکس پر 60 فیصد کام ہوسکا۔ایل ڈی اے نے باقی ماندہ کام مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی ڈیمانڈ بھیج دی،شاہدرہ سپورٹس کمپلیکس کیلئے 24 کروڑ 80 لاکھ ، سبزہ زار 16کروڑ 20 لاکھ ،سنگھ پورہ 33 کروڑ 60 لاکھ، تاج پورہ 33 کروڑ 10 لاکھ اورشالیمار سپورٹس کمپلیکس کیلئے 36 کروڑ 60 لاکھ روپے کی استدعا کی گئی۔فنڈز کی فراہمی کے بعد منصوبہ ایک سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں