فضائی آلودگی میں بہتری نہ آ سکی،لاہور بدستور سرفہرست

فضائی آلودگی میں بہتری نہ آ سکی،لاہور بدستور سرفہرست

اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس3 سو سے تجاوز،شہریوں کے لئے سانس لینا محال

لاہور(سہیل احمدقیصر)لاہور میں آلودگی کی شدت بدستور برقرار ہے ، ایک مرتبہ پھر آلودہ ترین شہر بن گیا۔تفصیل کے مطابق متعلقہ اداروں کے تمام تردعوؤں کے باوجود لاہور کو آلودگی سے نجات حاصل نہ ہوسکی۔گزشتہ روز بھی شہر کا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 3 سوکی سطح سے تجاوزکرنے کے باعث شہریوں کیلئے سانس لینا بھی محال ہوگیا ۔سب سے زیادہ 543ائیرکوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں ریکارڈ کیا گیا۔517اے کیو آئی کے ساتھ گلبرگ کے علاقے بھی آلودگی کی زدمیں رہے ۔ماڈل ٹاؤن میں 454اور مال روڈ پر 453 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈکیا گیا جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی یہی صورت حال دکھائی دیتی ہے ۔صورت حال میں بہتری کیلئے سبھی کو بارش کاانتظارہے تاہم محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ۔محکمہ موسمیات کی طرف سے یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے 5دسمبر کوبارش ہو سکتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں