3سال 5ماہ :پنجا ب حکومت شہر میں ایک بس بھی نہ چلاسکی

3سال 5ماہ :پنجا ب حکومت  شہر میں ایک بس بھی نہ چلاسکی

پنجاب حکومت 3 سال 5 ماہ میں شہر کیلئے ایک بس بھی نہ چلا سکی

لاہور(شبیر حیدر ظفر)پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی دو ماہ میں ایل ٹی سی کے چالان اور روٹ پرمٹ تبدیل نہ کر سکی۔روٹ پرمٹ اور چالان ایل ٹی سی کے نام پر کئے جا رہے ہیں۔پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے انفورسمنٹ عملہ کی یونیفارم بھی تبدیل نہ کی جا سکی ۔تین سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی 19 بند روٹس پر ایک بھی متبادل گاڑی نہ چلائی جا سکی۔غریب عوام رکشہ اور پرائیویٹ گاڑیوں پر دھکے کھانے پر مجبور ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں