لاہور آنیوالی ٹرینیں گھنٹو ں تاخیر کا شکار
کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں آج بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )کراچی سے آنے والی کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 3 گھنٹے ، رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ، تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے 35 منٹ ،خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ لیٹ ہوئی ۔