سرگودھا یونیورسٹی :اردو میں عربی الفاظ کے موضوع پر سیمینار
سرگودھا یونیورسٹی میں شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں کے زیر اہتمام ‘‘ اردو زبان میں عربی لفظیات’’ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)جس میں صدر شعبہ عربی مسلم یونیورسٹی علی گڑھ پروفیسر ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی نے شرکت کی۔سیمینار میں ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر، صدر شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں ڈاکٹر خالد ندیم، صدر شعبہ اسلامی و عربی علوم ڈاکٹر فیروز الدین شاہ ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔پروفیسر ڈاکٹر ابو سفیان اصلاحی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو ایک زبان نہیں، اردو ایک تہذیب ہے ۔