تحصیل شالیمار :قیمتی 3 کنال سرکاری زمین واگزار

تحصیل شالیمار :قیمتی 3 کنال سرکاری زمین واگزار

سرکاری زمین کو واگزار کرانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی:ڈی سی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے لئے متحرک ہے ، آپریشن کے دوران بھاری مالیت کی سرکاری زمین کو واگزار کرا لیا گیا ہے ، تحصیل شالیمار میں تین بڑے آپریشن کئے گئے ، پہلے آپریشن میں 15 مرلہ زمین کو واگزار کرایا گیا، زمین کی کل مالیت50 .1 کروڑ روپے بنتی ہے اور دوسرے آپریشن میں 2 کنال زمین کو واگزار کرایا گیا، زمین کی کل مالیت 6 کروڑ روپے بنتی ہے اور تیسرے آپریشن میں 4 مرلہ زمین کو واگزار کرایا گیا، زمین کی کل مالیت 45 لاکھ روپے بنتی ہے ، آپریشن آصف ٹاؤن نزد پریس کلب سوسائٹی مین کینال اپوزٹ پولیس سٹیشن ہربنس پورہ اور منظور کالونی میں کئے گئے ۔ مجموعی طور پر 7 کروڑ 95 لاکھ کی 2 کنال 19 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کرایا گیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ سرکاری زمین کو واگزار کرانے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی اور قبضہ مافیا کو ہرگز معافی نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں