کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئے انٹرویوز شروع

کالجز میں عارضی اساتذہ کی  بھرتی کیلئے انٹرویوز شروع

کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لیے انٹرویوز شروع ہوگئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ بھرتی کرنے کے لیے انٹرویوز دو دن جاری رہیں گے ،لاہور ڈویژن میں ساڑھے تین سو اساتذہ کی بھرتی کی جانی ہے ۔لاہور ڈسٹرکٹ میں 131 اساتذہ بھرتی کیے جائیں جانے ہیں ۔پنجاب بھر میں تین ہزار اساتذہ بھرتی کیے جانے ہیں ۔عارضی اساتذہ کو پانچ ماہ کے لیے رکھا جائے گا ۔کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن 15 سے 20 دسمبر تک جاری کیے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں