آلودگی کاسبب، بغیر نقشہ منظوری بننے والے 2 پلانٹس مسمار

آلودگی کاسبب، بغیر نقشہ منظوری  بننے والے 2 پلانٹس مسمار

ضلعی انتظامیہ لاہور کا فضا میں آلودگی کا سبب بننے والے اور بغیر نقشہ جات کی منظوری کے پلانٹس کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )مزید 2 پلانٹس کو مسمار کرا دیا گیا، نعیم ہارون اور ایاز پلانٹ کو گرایا گیا، دونوں پلانٹس بغیر نقشہ کی منظوری کے تھے ، آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، کارروائیاں تحصیل شالیمار کے علاقے ٹرکی روڈ پر کی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری کی ہدایت پر تحصیل شالیمار کی ٹیموں نے کارروائیاں کیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں