آلودگی میں قدرے کمی، اوسط اے کیوآئی 236 ریکارڈ

آلودگی میں قدرے کمی، اوسط اے کیوآئی 236 ریکارڈ

سب سے زیادہ اے کیو آئی ڈیفنس فیز 8 میں 484 ، آج ہلکی بارش کاامکان

لاہور(سہیل احمد قیصر)شہر کے اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس میں قدرے کمی کے باوجود آلودگی کا مسئلہ برقرار۔گزشتہ روز شہر کا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 236 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز بھی آلودگی کی شرح 2سو اے کیو آئی سے زیادہ رہی، تاہم جمعہ کی نسبت اِس میں قدرے کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو 3سو کی سطح سے تجاوز کرجانے والا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 236 کی سطح تک نیچے آگیا، البتہ ماہرین کے مطابق آلودگی کی یہ شرح بھی انسانی صحت کے لیے کافی نقصان دہ ہے ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ 484اے کیو آئی ڈیفنس فیز آٹھ میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹھوکرنیاز بیگ اور ملحقہ علاقوں میں اے کیو آئی436 رہا۔ڈیفنس فیز ٹو میں 253اورکوٹ لکھپت میں 345اے کیو آئی رہا۔بحریہ آرچرڈ میں 290اورپنجاب یونیورسٹی میں اے کیو آئی 280 ریکارڈ کیا گیا ۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آج شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ماہرین کی طرف سے قرار دیا گیا ہے کہ بارش کی صورت میں آلودگی کے حوالے کافی بہتری آئے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں