اسلام واقعہ کی تحقیق کاحکم دیتا ہے :مولانا امجد خان

اسلام واقعہ کی تحقیق کاحکم دیتا ہے :مولانا امجد خان

سانحہ سیالکوٹ غیر اسلامی اور غیر انسانی ہے :تقریبات سے خطاب ، گفتگو

لاہور (سیاسی نمائندہ) سانحہ سیالکوٹ غیر اسلامی اور غیر انسانی اور انتہائی شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،اسلام کسی بھی واقعہ کی مکمل تحقیق کا حکم دیتا ہے اور قانون پر عمل کا راستہ دکھاتا ہے ۔کسی بھی صورت قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتا، حکومتی دعوؤں کے بر عکس معاشی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے ، آئی ایم ایف کی شرائط کو تسلیم کر نا اپنی آزادی گروی رکھنے کے مترادف ہے ، حکومت کو مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کا احساس نہیں وہ اشرافیہ کی فر مائش پوری کر نے کی خاطر اور آئی ایم ایف کے سامنے سر تسلیم خم کر چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مختلف مقامات پر تقریبات سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ عملی طو ر پر ہر فورم پر ناکام ثابت ہوا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں