نوجوان علم و تحقیق کیساتھ رشتہ استوار کریں :طاہرالقادری
سانحہ سیالکوٹ پر شرمندہ :شہباز گل ودیگر کا منہاج یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب
لاہور (سیاسی نمائندہ)منہاج یونیورسٹی لاہور میں گزشتہ روز منعقدہ کانووکیشن میں 35 سو سے زائد فارغ التحصیل طلبا و طالبات کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ نوجوان علم و تحقیق کے ساتھ دائمی رشتہ استوار کریں اور کردار کو شفاف رکھیں ۔ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ تعلیم، تحقیق اور تربیت منہاج یونیورسٹی کا طرہ امتیاز ہے ۔وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے کہا کہ سیالکوٹ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے سانحات پر میں شرمندہ ہوں۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ طاہر القادری نے پوری دنیا کے سامنے اسلام کا پرامن چہرہ پیش کیا، پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ ہمیں سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر ضرور غور کرنا چاہیے کہ کہاں غلطی ہوئی ۔ توہین رسالت کا قانون ہوتے ہوئے ایس واقعات کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں۔