حکومت ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر توجہ دے :کارپٹ ایسوسی ایشن

حکومت ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر توجہ دے :کارپٹ ایسوسی ایشن

خام مال منگوانے پر مطالبات تسلیم اورفریٹ چارجز میں سبسڈی دی جائے

لاہور (اکنامک رپورٹر سے )پاکستان کارپٹ مینوفیکچررزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نئی عالمی منڈیوں کی تلاش ،وہاں کے رجحانات اور ان تک رسائی کے مواقع پیدا کرے ،بیرون ممالک قائم پاکستانی سفارتخانوں میں فرائض سر انجام دینے والے کمرشل اتاشیوں کو اس حوالے سے ٹاسک سونپا جائے ،حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر توجہ دے اوراس کیلئے پرائیویٹ پبلک سیکٹر کا جوائنٹ ونچر کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارکارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف، ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عبد اللطیف ملک، وائس چیئرمین اعجاز الرحمان،سینئر ایگزیکٹوممبرریاض احمد اورسعید خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کوبڑھانے کیلئے فہرست میں اضافہ ناگزیر ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان جو مصنوعات دہائیوں سے برآمدکررہا ہے انہیں کسی طرح کی سہولیات اورمراعات نہ دی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں