بلغاریہ کی سفیر کی عجائب گھر آمد ،پرتپاک استقبال
بلغاریہ کی سفیر عرینہ نے پاکستان کے عظیم تاریخی ورثے کے مراکز عجائب گھر کا دورہ کیا
لاہور (سٹی رپورٹر )ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر اعجاز احمد منہاس نے بلغاریہ کی سفیر عرینہ کو لاہور میوزیم میں خوش آمدید کہا ، انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ بلغاریہ کی سفیر عرینہ نے میوزیم میں آویزاں نادر و نایاب نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔عرینہ نے میوزیم میں محفوظ بدھا کا مجسمہ دیکھا اور وہ مغلوں و سکھوں کے تہذیبی ورثے کی دلدادہ نکلی۔عرینہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دُنیا کی عظیم تہذیبوں کا ملک ہے ،احسن روایات پرامن ہونے کی عکاس ہیں، میوزیم میں آویزاں نوادرات کی تنظیم اعلیٰ و مربوط نظم و نسق کا اظہار ہے ۔انھوں نے پاکستان سمیت دُنیا بھر کی ثقافتوں کا کھلے دل سے پرچار کرنے پر عجائب گھر میوزیم کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔