ریشین کلچرل سنٹر کے قونصلر کا الحمراآرٹس کونسل کا دورہ

ریشین کلچرل سنٹر کے قونصلر کا الحمراآرٹس کونسل کا دورہ

اندھرے جی فسیان کی اسلامی آرٹ ورک پر مبنی نمائش ‘‘مکہ و مدینہ ’’ میں شرکت

لاہور (لیڈی رپورٹر ) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں مقد س شہر مکہ و مدینہ کی تاریخی حیثیت و مختلف ادوار کو ظاہر کرتی تصاویر پر مبنی نمائش ‘‘مکہ و مدینہ ’’ سجائی گئی۔نمائش میں قونصلیٹ جنرل آف دی ریشین فیڈریشن ،ریشین سنٹر فار سائنس اینڈ کلچر کے قونصلر ڈائریکٹر اندھرے جی فسیان نے خصوصی شرکت کی اور نمائش ‘‘مکہ و مدینہ ’’ کا افتتاح کیا۔اندھرے جی فسیان نے اسلامی آرٹ ورک پر مبنی نمائش ‘‘مکہ و مدینہ ’’ میں شرکت کرتے ہوئے مقدس مقامات کی مختلف ادوار کی بنائی گئی تصاویر میں گہری دلچسپی لی۔ نمائش کا مقصدمکہ و مدینہ کے تاریخی پیش منظر کو دیکھنے والوں کے سامنے پیش کرنا ہے ۔نمائش دیکھنے والوں کو ان شہروں کی سلسلہ وار تعمیر و ترقی سے آگہی ملتی ہے ۔نما ئش میں شریک عوام نے نمائش کے منتظمین کی کاوش کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں