صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزکاگراف گرنے لگا:محکمہ صحت

 صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے  کیسزکاگراف گرنے لگا:محکمہ صحت

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے موثر اقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسزکاگراف گرنے لگا۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے سپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلا ؤکو روک سکتے ہیں ۔12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں