لاہور پولیس:تفتیشی افسروں کی کمی , مقدمات کی تحقیقات متاثر

لاہور پولیس:تفتیشی افسروں کی کمی , مقدمات کی تحقیقات متاثر

ایک تفتیشی افسر کے پاس 250مقدمات ہیں:ذرائع ،زیادہ مقدمات والے تھانوں میں تفتیشی بڑھادیئے :ایس ایس پی

لاہور (مدثر حسین سے )انویسٹی گیشن پولیس میں تفتیشی افسروں کی کمی ۔ ایک تفتیشی کے پاس 250کے قریب مقدمات ہیں ۔ مقدمات کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے تفتیشی افسر اپنے پاس تفتیشو ں سے ہی لاعلم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے 11ماہ اور5روز کے دوران لاہور میں اس وقت قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، چوری ، لڑائی جھگڑے سمیت دیگر واقعات کے ایک لاکھ 90ہزار کے قریب مقدمات درج ہوچکے ہیں ان مقدمات کی تفتیش کرنے کے لیے لاہور پولیس کے پاس صرف 815کے قریب تفتیشی افسر ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹ سب انسپکٹرکی بھرتی میں تاخیر کی وجہ سے بھی تفتیشوں کا لوڈ بڑھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس میں زیادہ تفتیشوں کا بوجھ دیکھتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے مزید تفتیشی افسران کی خدمات سی سی پی او لاہور سے مانگ لی ہیں ۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور کا کہنا ہے کہ جن تھانوں میں مقدمات کی تعداد زیادہ ہے ، وہاں پر تفتیشیوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے تاکہ بہتر طریقے سے تفتیش ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں