شہر میں چھٹی کے روز بھی شدید فضائی آلودگی

شہر میں چھٹی کے روز بھی شدید فضائی آلودگی

دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر برقرار ، ٹاؤن ہال کے علاقے میں اے کیوآئی 232،ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں 257،نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا 345 ریکارڈ

لاہور( سٹی رپورٹر )تعطیل کے روز بھی لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہو سکی اور دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کا پہلا نمبر برقرار رہا۔ تفصیلات کے مطابق سکولوں اور دفاتر سے اتوار کی ہفتہ وار چھٹی کے باعث ٹریفک میں شدید کمی کے باوجود لاہور کی فضا میں موجود آلودگی میں کمی نہ آسکی اور صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 282 ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 311 تھی ۔محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 232، ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 257،ڈی ایچ اے فیز8 میں بذریعہ موبائل وین 362، نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 345، فیصل آباد میں 186ائیر کوالٹی انڈیکس ،راولپنڈی میں 207 جبکہ رحیم یار خان میں ائیر کوالٹی انڈیکس 152 ریکارڈ کیا گیا۔تمام ڈیٹا چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں