ٹرینیں 5گھنٹے تک تاخیر کا شکار،مسافر پریشان
بغیر ٹکٹ مسافر وں سے 1لاکھ 56 ہزارروپے وصول ،7 کیخلاف پولیس کارروائی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں ۔شاہ حسین ایکسپریس 5گھنٹے ،کراچی 3گھنٹے ، خیبرمیل، قراقرم اور علامہ اقبال2گھنٹے ، بزنس1گھنٹہ45منٹ ، رحمان بابا اورجعفر ایکسپریس 1،1 گھنٹہ لیٹ ہوئیں، مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ادھر کمرشل انسپکٹر لیاقت علی نے سپیشل گروپ کے ہمراہ گزشتہ تین دنوں میں تیزگام، قراقرم ،شاہ حسین اور شالیمار ایکسپریس پر اچانک ریڈ کئے جس کے نتیجے میں 215 بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے جن سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں1لاکھ 56 ہزار 3سو 80 روپے موقع پر وصول کئے ،7 بغیرٹکٹ مسافروں کے خلاف پولیس کارروائی کی گئی ۔