میٹرک،انٹر کے سوالیہ پرچوں کا پیٹرن بدلنے کا فیصلہ

میٹرک،انٹر کے سوالیہ پرچوں کا پیٹرن بدلنے کا فیصلہ

معروضی،مختصر اور انشائیہ سوالات کو بین الاقومی معیار کا بنایا جائے گاپیٹرن میں تبدیلی کا مقصد رٹہ سسٹم ختم کرنا ہے :چیئرپرسن پنجاب بورڈ کمیٹی

لاہور(عاطف پرویز سے ) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سوالیہ پرچوں کے پیٹرن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، سوالیہ پرچوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلئے نالج انڈرسٹینڈنگ اوراس کی ایپلی کیشن کے تناسب کو تبدیل کیا جائے گا ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے سوالیہ پرچوں کے پیٹرن میں تبدیلی کی منظوری دی گئی ہے ۔ پی بی سی کے مراسلے میں بتایا گیا ہے نومبر کو ہونے والے اجلاس میں پیٹرن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ سوالیہ پرچے کے معروضی،مختصر اور انشائیہ سوالات کو بین الاقومی معیار کا بنایا جائے گا ۔ تین کیٹیگری کے سوالات میں نالج ، اس کی سمجھ اور اس کے استعمال کے تناسب کو تین سال میں مرحلہ وار تبدیل کیا جائے گا ۔2022میں نالج کا تناسب 70 فیصد ،انڈرسٹینڈنگ 20اور اس کے استعمال سے متعلق سوالات10فیصد ہونگے ۔2023میں نالج سے متعلق سوالات 50 ، نصاب 35 جبکہ اس کے استعمال سے متعلق سوالات15فیصد ہونگے ، 2024 میں نالج پرمبنی سوالات 30 ،انڈر سٹینڈنگ50 اور اس کے استعمال سے متعلق سوالات کا تناسب 20 فیصد ہوگا ۔پی بی سی سی کی چیئرپرسن کا کہنا ہے 2023میں سوالیہ پرچوں میں معروضی،مختصر اور انشائیہ سوالات کا تناسب تبدیل کیا جاسکتا ہے ،پیٹرن میں تبدیلی کا مقصد رٹہ سسٹم ختم کرنا اور ایسے سوالیہ پرچے تیار کرنا ہے جو کانسیپٹ بیسڈ ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں