222 موضع جات کی گردآوری کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکی

222 موضع جات کی گردآوری کمپیوٹرائزڈ نہ ہوسکی

ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز 15ستمبر سے ہوا،رپورٹ سینئرممبر ریونیو بورڈ کو ارسال گردآوریوں کی ڈیجیٹلائزیشن جلد مکمل کرانے کے احکامات دئیے گئے :ڈی سی

لاہور (عمران اکبر )ضلع لاہور کے 222موضع جات کی گردآوری کی ڈیجیٹلائزیشن التوا کا شکار ہے ،تین ماہ 20روز گزرنے کے باوجود کمپیوٹرائزڈ نظام نافذ نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق شہر میں ڈیجیٹل گردآوری کا آغاز 15ستمبر سے کیا گیا جو تاحال التوا کا شکار ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے پٹوارسرکل کی بمعہ نام رپورٹ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ارسال کر دی۔5تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ایک ماہ میں حکم نامے پر عملدرآمد نہ کر سکے ۔تحصیل کینٹ 67،شالامار 49،سٹی 15، ماڈل ٹاؤن 21اورتحصیل رائیونڈ کی 54 گردآوریوں کو ڈیجیٹل کیا جانا ہے ۔ڈی سی عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے گردآوریوں کی ڈیجیٹلائزیشن جلد مکمل کرانے کے واضح احکامات دئیے گئے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنرز کوان پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں