شہر کی 23اہم سڑکوں کی سینکڑوں لائٹس عرصے سے ناکارہ

شہر کی 23اہم سڑکوں کی سینکڑوں لائٹس عرصے سے ناکارہ

مال روڈ53 ،کینال روڈ 214 ،جیل روڈ 13 ،ظہور الٰہی روڈ 10،میکلوڈ روڈ،ایم ایم عالم روڈ پر 7 لائٹس خراب:رپورٹ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )گلیوں محلوں میں روشنی دور کی بات، شہر کی 23 اہم شاہراہوں پر سینکڑوں سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے ناکارہ ہیں۔سرکاری رپورٹ کے مطابق شہر کی 23 اہم اور مصروف ترین شاہراہوں پر 471 سٹریٹ لائٹس خراب ہیں،شہر کے دل مال روڈ پر 53 ،مال روڈ سروس لائنز92 میں سے 53 سٹریٹ لائٹس بند ہیں۔اسی طرح شہر کے اہم علاقوں کو ملانے والی کینال روڈ پر 214 سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے کام نہیں کر رہیں۔ پی ایم جی آفس سے میاں میر تک تاریخی عمارتوں پر نصب 5سٹریٹ لائٹس بند ہیں۔دوسری طرف جیل روڈ 13 ،ظہور الٰہی روڈ10،میکلوڈ روڈ34 میں سے 8،شالیمار لنک روڈ 10 ،علامہ اقبال روڈ 12 ،ایم ایم عالم روڈ 7 ،بہاولپور روڈ 11، ایمپریس روڈ 6، ریس کورس روڈ 9 ، کوئنز روڈ12 ، لارنس روڈ 20 ، سندر داس روڈ10 ،ایجرٹن روڈ 8، ڈیورنڈ روڈ 11،وحدت روڈ10،مین بلیوارڈ گلبرگ 16، ظفر علی روڈ 30 میں سے 13 ،ایم اے او کالج تا چوبرجی چوک 4 سٹریٹ لائٹس خراب ہیں۔واضح رہے سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں