خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کی سیٹوں پر مرد تعینات

خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کی سیٹوں پر مرد تعینات

5سالہ تجربہ کی حامل ریگولرخاتون ایس ایس ٹیزکواے ای اوزلگانے کافیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کی جگہ مرد افسر ڈیوٹیاں سرانجام دینے لگے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مراسلے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ فی میل کی سٹیوں پر میل اے ای او ز تعینات ہیں ۔ دوسری طرف اے ای اوز کی اسامیاں خالی ہونے سے سکولوں کے امور متاثرہونے لگے ۔ محکمہ نے 5 سالہ تجربہ کی حامل ریگولرخاتون ایس ایس ٹیزکواے ای اوزتعینات کرنے کافیصلہ کر لیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ فی میل اے ای اوز کے عہدے پرخاتون اساتذہ تعینات ہوں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں