طلبہ کی توڑ پھوڑ،پنجاب یونیورسٹی ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

طلبہ کی توڑ پھوڑ،پنجاب یونیورسٹی ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال

یونیورسٹی انتظامیہ غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی:وائس چیئرمین

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے افسروں و ملازمین نے طلبہ تنظیم کے کارکنوں کی ایڈمن بلاک میں توڑ پھوڑ کے معاملے پر قلم چھوڑ ہڑتال کر دی،وائس چانسلر آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے پولیس سے نامزد ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے مظاہرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا یونیورسٹی انتظامیہ غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی،وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا ملازمین دفاتر میں اپنا کام کریں غنڈہ عناصر سے انتظامیہ نمٹ لے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں