سنت شادھرام کے جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر

سنت شادھرام کے جنم دن  کی تقریبات اختتام پذیر

متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام شادانی دربار حیات پتافی،سنت شادھرام کے 313ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

لاہور (سپیشل رپورٹر) مرکزی تقریب میں بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس سمیت ہندو برادری کی بڑی تعداد شریک تھی۔جتھہ لیڈر یو ڈھشٹر لال نے حکومت کے اعلیٰ اقدامات اور ٹرسٹ بورڈ کے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں مہمانوں میں تحائف تقسیم کئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں