فضائی آلودگی، تحصیل شالیمار میں 18 پلانٹس مسمار
کارروائیاں لکھوڈیر ، برکی روڈ ، ایسٹرن بائی پاس ، محمود بوٹی میں کی گئیں
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فضا میں آلودگی کا سبب بننے ، بغیر نقشوں کی اجازت کے بنائے جانے والے اور سموگ کا باعث بننے والے پلانٹس کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے ۔ تحصیل شالیمار کے علاقے میں 18 پلانٹس مسمار کردیئے گئے ہے ۔ ایم ایس آر آر آر پلانٹ، ایم ایس ہارون فاروق، ایم ایس شعیب، سلیم روشن پلانٹ، ایم ایس طیب، ایم ایس داؤد، ایم ایس عظیم قصوری، ایم ایس وقاص اکبر، ایم ایس علی گوہر پلانٹ کو منہدم کرایا گیا ہے ۔سہیل پلانٹ، ایاز پلانٹ، نعیم ہارون پلانٹ، سلیم پلانٹ، ذوالفقار پلانٹ، احمد بٹ، ایم ایس شیخ عرفان، رمضان پلانٹس یونٹ ون اور ٹو اور اعجاز پلانٹ کو منہدم کرایا گیا۔ کارروائیاں لکھو ڈیر، برکی روڈ، ایسٹرن بائی پاس، محمود بوٹی روڈ اور کرول گھاٹی میں کی گئیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے بھرپور کارروائیوں کی نگرانی کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ انسدادِ سموگ کی روک تھام اور ائیر کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے کارروائیاں کی گئی ہیں۔