مہم کے دوران 50 لاکھ خواتین کے ووٹوں کا اندراج

مہم کے دوران 50 لاکھ خواتین کے ووٹوں کا اندراج

قومی ووٹرز ڈے تقریب ، صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کا خطاب

لاہور (کورٹ رپورٹر)دفتر صوبائی الیکشن کمشنر میں قومی ووٹرز ڈے کی تقریب منعقد کی گئی،صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام شروع کر دیا ،پہلے مرحلے میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کا عمل 21دسمبر تک جاری رہے گا،اس پراجیکٹ کے تحت اب تک تقریباً50لاکھ سے زائد ایسی خواتین کے ووٹ درج کر لئے گئے ہیں جو پہلے درج نہیں تھے ۔جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سائیں بخش چنٹرنے آگاہ کیا الیکشن کمیشن کی 8300سروس حسب سابق جاری ہے جس کے تحت ووٹرز اپنے ووٹ کی مکمل تفصیل بمعہ پولنگ سٹیشنز ایس ایم ایس کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں