ایک لاکھ پچانوے ہزار جانوروں کو ویکسین لگانے کافیصلہ

 ایک لاکھ پچانوے ہزار جانوروں  کو ویکسین لگانے کافیصلہ

صوبائی دارالحکومت میں بلیک کوارٹر (چوڑے مار) کے خلاف ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری ہے

لاہور(اکنامک رپورٹر)شہر میں ایک لاکھ پچانوے ہزار سے زائد جانوروں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔بلیک کوارٹر جس کو گولی سٹ یا چوڑے مار کہتے ہیں ،مویشیوں کی ایک شدید قسم کی متعدی وبائی مرض ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر احتشام الحق نے کہا کہ جانوروں کوموذی امراض سے بچاؤ کیلئے محکمہ کی جانب سے سرکاری سطح پر ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور میں تیار کردہ مفت حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا رہے ہیں۔ویکسی نیشن مہم کے کامیاب انعقاد کیلئے ویٹرنری اور پیراویٹرنری سٹاف کیلئے ٹریننگ کا بھی اہتمام کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں