کالجوں میں پہلی بار ایم فل،ایم ایس شروع کرنیکا فیصلہ

کالجوں میں پہلی بار ایم فل،ایم ایس شروع کرنیکا فیصلہ

ابتدائی طور پر لاہور کے 10 سرکاری کالجوں میں پروگرام شروع ہونگے

لاہور(عاطف پرویز سے )محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری کالجوں کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایم فل اور ایم ایس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ابتدائی طور پر لاہور کے 10کالجوں میں آرٹس اور سائنس مضامین میں پروگرام شروع ہونگے ۔ ان کالجوں میں دیال سنگھ ، اپوا ،ایم اے او کالج ،اسلامیہ کالج سول لائنز، سائنس کالج وحدت روڈ،پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ اور کوپر روڈ بھی شامل ہیں۔ مذکورہ کالجوں میں متعدد اساتذہ پی ایچ ڈی ڈٖگری رکھتے ہیں ۔کوپر روڈ میں فارسی باٹنی، سول لائنز انگریری، اردو ، اسلامیات ، کیمسٹری،ایم اے او سائیکالوجی، کیمسٹری ، باٹنی، کوپر روڈ میں سائیکالوجی ، انگریزی اور کیمسٹری میں ایم فل اور ایم ایس کرایا جائے گا،داخلے جنوری سے ہونگے ۔ڈی پی آئی ڈاکٹر عاشق حسین کا کہنا ہے اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کیلئے کالجوں میں یہ ڈگریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ جامعات سے سستے پروگرام ہونگے ۔ طلبہ سے فی سمسٹر پندرہ ہزار فیس وصول کی جائے گی ۔میٹرو

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں