لیسکو ملازمین کے الاؤنسز جلد ادا کرنے کا مراسلہ

لیسکو ملازمین کے الاؤنسز جلد ادا کرنے کا مراسلہ

لیسکو ملازمین کے ٹی اے ڈی اے ،میڈیکل اور دیگر الاؤنسز میں تاخیر ہو گئی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو شعبہ اکاؤنٹس کی جانب سے تمام واجبات جلد از جلد ادا کرنے کا مراسلہ جاری کردیا گیا ،تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو دستاویزی عمل جلد مکمل کرنے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا،مزید کہا گیا ہے کہ واجبات ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں ادا کئے جائیں گے ، تمام شعبہ جات سے فنڈز کی ڈیمانڈ مانگ لی گئی جس کے بعد منظوری ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں