بلدیہ ملازمین کے پاس گاڑیاں نہ حفاظتی سامان:شہر کی 1 لاکھ بتیاں بند

بلدیہ ملازمین کے پاس گاڑیاں نہ حفاظتی سامان:شہر کی 1 لاکھ بتیاں بند

400 الیکٹریشنز کی جان خطرے میں ، انتظامیہ خاموش کروڑوں کے فنڈز ہونے کے باوجود جاری نہ ہو سکے ،بلدیہ عظمیٰ ہیڈ کوارٹرز میں چھ الیکٹریشن ،دس ہیلپر سیفٹی آلات سے لیس نئی گاڑیوں کا منصوبہ التوا کا شکار ،20 الیکٹریشنز کو کرنٹ لگ چکا، سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے افسروں کو ہدایات دیدیں :میئر مبشر جاوید

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )شہر کے چار لاکھ 60 ہزار سٹریٹ لائٹس پوائنٹس میں سے ایک لاکھ سے زائد پوائنٹس بند ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔لاہور کی 274 یو سیز کے بند لائٹ پوائٹس کو مرمت کرنے کے لیے الیکٹریشن پھٹے دستانوں سے کام کرنے پر مجبور ،25 نئی سفٹی آلات سے لیس نئی گاڑیوں کا منصوبہ بھی التوا کا شکار ،صرف سات گاڑیوں کے استعمال سے سب اچھاکی رپورٹ دی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے نو زونز میں چار سو الیکٹریشنز کی جان خطرے میں ،جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی، کروڑوں کے فنڈز ہونے کے باوجود جاری نہ ہو سکے ،ناکارہ لائٹس کو ٹھیک کرنے والے الیکٹریشن کی جان غیرمحفوظ ہے ، جنہیں الیکٹرک سیفٹی جیکٹس ، سیفٹی ہیلمٹس ،سیفٹی گلوز ،لکڑی کی سیڑھی ، شاک پروف پلاس اور شوز کی فراہمی نہ کی جا سکی،بلدیہ عظمیٰ کے ہیڈ کوارٹر زمیں چھ الیکٹریشن دس ہیلپر حفاظتی سامان سے محروم ،داتا گنج بخش زون میں 22، اقبال زون میں 40 الیکٹریشن و ہیلپر ،راوی زون کے 40 اور گلبرگ زون 40 الیکٹریشن ،نشتر زون میں 40 اور شالامار زون میں 40 الیکٹریشنز،عزیز بھٹی زون میں 40، واہگہ زون میں 40 الیکٹریشن ، سمن آباد زون کے 50 الیکٹریشنز حفاظتی کٹس سے محروم ہیں، ذرائع کے مطابق 20 الیکٹریشنز دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے ہسپتال جا چکے ہیں،عزیز بھٹی زون، راوی، واہگہ زون کو تاحال سٹریٹ لائٹس گاڑیاں بھی نہ مل سکیں،بلدیہ عظمیٰ کے پاس موجود نو گاڑیوں میں سے 3 گاڑیاں ہیڈکوارٹرز ،4گاڑیاں مختلف زونز میں جبکہ دو گاڑیاں ناکارہ ہو گئیں،حفاظتی کٹس کی فراہمی کے لیے ڈیڑھ کروڑ کا ٹینڈر اگست 2021 میں کیا گیا ،چار ماہ گزرنے کے باوجود حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔ میئر لاہور مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ نشاندہی کا شکریہ ،افسروں کو اپنی ڈیوٹی بخوبی نبھانا ہو گی ،سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دے دی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں