مہنگائی ،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاج
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )مہنگائی ،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری اور ملازمین کی قلت کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین نے احتجاج کیااور مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں ہائیڈرو یونین کے ملک بھر سے عہدیداروں نے شرکت کی۔
انہوں نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں بھرتی اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔نسبت روڈ لیبر ہال میں ہونے والے اجلاس میں جوائنٹ صدر ہائیڈرو یونین حاجی رمضان اچکزئی، جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے بھی شرکت کی۔ شرکا کا کہنا تھا محکمہ بجلی کے ملازمین کی تنخواہوں میں ہونے والا اضافہ تاحال لاگو نہیں کیا گیا۔
خورشید احمد کا کہنا تھا ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولراور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ،ملازمین کی قلت کے باعث ایک لائن مین دو سے تین ملازمین کا کام کرنے پر مجبور ہے ۔