ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافروں اورعزیزوں کو پریشانی

ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافروں اورعزیزوں کو پریشانی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ٹرینوں کا شیڈول دھند کے باعث مزید متاثر ہوگیا۔

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنیوالی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں ،ریلوے سٹیشن پر مسافروں اور عزیز و اقارب کو پریشانی کا سامنا رہا، مسافر فیملیز کے ہمراہ جب سٹیشن پہنچتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ٹرین تاخیر سے روانہ ہوگی۔

کراچی ایکسپریس4 گھنٹے 15 منٹ، قراقرم 3 گھنٹے 40منٹ ،جعفر 3 گھنٹے 20منٹ ،عوام 3 گھنٹے 10 منٹ ، تیز گام 2 گھنٹے 55 منٹ ، شاہ حسین 2گھنٹے 50 منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں