لانگ مارچ سوائے شعبدہ بازی کے کچھ نہیں:تحریک انصاف

لانگ مارچ سوائے شعبدہ بازی  کے کچھ نہیں:تحریک انصاف

لاہور (سپیشل رپورٹر، سیاسی رپورٹر سے )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سوائے شعبدہ بازی کے کچھ نہیں ، ہم ان مافیاز کی گرفت کو کمزور کر رہے ہیں ۔

 رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاکہ اپوزیشن کے مقدر میں مایوسی ناکامی لکھی جا چکی ہے ۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ حکومت نے فنانس بل کامیابی سے اپنی اتحادوں سے ملکر قومی اسمبلی سے بھاری اکثریت سے منظور کرایا، اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں