ایوان اقبال کمپلیکس میں پیغام مصطفیؐ کانفرنس

ایوان اقبال کمپلیکس  میں پیغام مصطفیؐ کانفرنس

لاہور (سیاسی نمائندہ) شیعہ علماکونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی زیر صدارت ایوان اقبال کمپلیکس میں پیغام مصطفیؐ کانفرنس ہوئی۔

 مقررین نے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہا تمام مکاتب فکر اہل بیت اطہارؓ، صحابہ کرامؓ ،ازواج مطہراتؓ اور اولیااللہؒ کا احترام کرتے ہیں،مقدس شخصیات کی توہین کرنے والے فسادی عناصر استعماری ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں مولانا شاہ احمد نورانی، قاضی حسین احمد، علامہ ساجد علی نقوی، پروفیسرساجدمیر ، مولانا سمیع الحق اور دیگر علماکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملی یکجہتی کونسل کی خدمات کو سراہا ۔

کانفرنس سے ساجد علی نقوی ،علامہ شبیرحسن میثمی ،صاحبزادہ ابوالخیر زبیر ،علامہ عارف واحدی ،علامہ ناظر تقوی،علامہ افتخار نقوی ،علامہ محمد حسین اکبر ،سبطین حیدر سبزواری، علامہ افضل حیدری، پیر حبیب عرفانی،مولانا مخدوم عاصم،مولانا زبیر احمد ظہیر،قاسم علی قاسمی اور دیگرنے خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں