الہ آباد: ناقص سیوریج ،گلیاں محلے جوہڑ میں تبدیل

الہ آباد: ناقص سیوریج ،گلیاں محلے جوہڑ میں تبدیل

الہ آباد ( نمائندہ دنیا) نواحی گاؤں ٹبی دیال سنگھ میں ناقص سیوریج کے باعث گلیاں محلے جوہڑ میں تبدیل ہو گئے۔

 طلبہ و طالبات سمیت ہزاروں افراد کی واحد گزرگاہ گندے پانی سے بھر گئی، عوام کا پیدل گزرنا بھی محال ہو گیا ، متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نواحی گاؤں ٹبی دیال سنگھ میں ناقص سیوریج سسٹم عوام کیلئے وبال جان بن گیا۔

نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں طلبہ و طالبات اور ہزاروں افراد کی واحد گزر گاہ بھی جوہڑ میں تبدیل ہو گئی، جگہ جگہ کھڑے سیوریج کے گندے پانی کے باعث شہریوں میں مختلف قسم کے امراض جنم لے رہے ہیں،اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی قصور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں