4ڈکیت گینگزکے 7ملزم گرفتار،لاکھوں کامال ،اسلحہ برآمد

4ڈکیت گینگزکے 7ملزم گرفتار،لاکھوں کامال ،اسلحہ برآمد

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر) سی آئی اے سٹاف صدر اور سرکل فیروزوالہ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کے 4 گروہوں کے 7ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے کی رقم، سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

 ،جبکہ10منشیات فروشوں سے 18کلو چرس اور شراب کی بڑی مقدار پکڑلی۔ ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ناصر محمود باجوہ نے میڈیا کو ڈاکوؤں کے بارے میں بتایا کہ پولیس ٹیم نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ محمد خاں عرف ممدی کو ساتھیوں سمیت پکڑکر موٹر سائیکلیں، ایک لاکھ روپے کی رقم اور 2 پستول قبضہ میں لے لیے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ نے بتایا کہ پولیس نے عباس عرف کاکا اور تیمور عرف تیموری گینگ کے ملزموں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا ،پولیس نے 10منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 18کلو چرس اور شراب کی بڑی مقدار برآمدکرلی ،پولیس نے کاظم عرف جگو، کامران، سرور، وقاص اور سعید وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لیے ، پولیس نے 7اشتہاری ملزموں کو بھی قابوکیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں