کوٹرادھاکشن: ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکردرجنوں افرادکولوٹ لیا

کوٹرادھاکشن: ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکردرجنوں افرادکولوٹ لیا

کوٹ رادھا کشن( تحصیل رپورٹر) 9 ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکر درجنوں افراد سے لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز اورقیمتی کاغذات لوٹ لیے ۔

 چوکی سٹی کی حدود میں بگھیاڑ مار روڈ ٹبہ چوراں والا کے قریب گزشتہ رات 9 کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر 6 کوسٹرز کے مسافروں اور موٹر سائیکل سواروں کو لوٹ لیا۔

لٹنے والوں میں آصف، انعام ،ناصر محمود ،وقاص، اللہ دتہ، کاشف، شبیر اور رحمت اللہ وغیرہ تھے ،ڈاکو لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی کاغذات چھین کرفرارہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں