پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے :شہری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے :شہری

قصور(خبرنگار) عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کردیا، شہریوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

 مہنگائی کے ستائے عوام فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں ، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے ،حکومت نے مہنگائی پرقابونہ پایا توخانہ جنگی کی صورتحال پیداہوسکتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں پاکستان پورے ایشیا میں اول پوزیشن پر آچکا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مہنگائی میں اضافہ کا سبب بنیں گی، ملک میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے ، لوگوں کے پاس نوکریاں تک نہیں ہیں اور جو برسر روزگار ہیں وہ بڑی مشکل سے گزارہ کررہے ہیں، لوگ فاقہ کشی اور خودکشیوں پر مجبور ہیں ،مہنگائی کے بڑھنے سے جرائم کی شرح میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔

 لوگوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں اضافہ کرنے کی بجائے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پرتوجہ دی جائے ،ایسا نہ ہوکہ بھوک سے بلکتے عوام سڑکوں پر نکل آئیں اور ملک میں خانہ جنگی کی سی صورت حال پیدا ہوجائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں