ایک ہفتے کے دوران64اتائیوں کے مراکز سیل کر دئیے گئے
لاہور(ہیلتھ رپورٹر ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتے کے دوران64اتائیوں کے مراکز سیل کر دئیے ۔
سب سے بڑی کارروائی لاہور میں کی گئی،جہاں پر81علاجگاہوں پر چھاپے مارکر اتائیت کے 10 اڈے سربمہر کئے گئے ۔ مجموعی طور پر کمیشن کی انفورسمنٹ ٹیموں نے 13شہروں میں 666مراکز پر چھاپے مارے ،جن میں سے 140پر اتائیت کے کاروبار تبدیل پائے گئے جبکہ 401علاجگاہوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی اور 38پر مستند معالجین نے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر نا شروع کر دی ہیں۔
پاکپتن اور بہاولنگرہرا یک میں 8،راولپنڈی اورحافظ آبادمیں سات سات،ملتان 6اور گوجرانوالہ کے پانچ اڈے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اب تک ایک لاکھ17ہزار سے زائدمراکز پر چھاپے مارکر 35,510اتائیوں کی دکانیں سربمہر کی ہیں جبکہ 28ہزار سے زائد اتائیوں نے اپنے کاروبار ترک کر دئیے ہیں۔