مال ،جیل روڈ :بس سٹاپس پر لگے بورڈ اور فلیکسز ہٹادی گئیں
لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی شاہراہوں کے ایک ہزار سے زائد بس سٹاپس سے بے جا اشتہاری مواد ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ابتدائی طور پر مال روڈ اور جیل روڈ کے بس سٹاپس پر لگے بورڈ اور فلیکسز ہٹادی گئیں۔شہرکی 16سو کلومیٹر کے ریڈیس کی سڑکوں کے بس سٹاپس پر بے جا اشتہاری مواد پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔
کمشنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بس سٹاپس پر یکساں نوعیت کے اشتہارات آویزاں کئے جاسکیں گے ،کمشنرلاہور نے ایک ہی پیٹرن کے اشتہار مواد کیلئے پالیسی واضح کرنے کی بھی ہدایت کردی ،بس سٹاپس کی ایک مخصوص سائٹ پر اجازت سے ہی اشتہاری مواد آویزاں کیا جاسکے گا۔