ٹرینیں 7گھنٹے تک تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات

ٹرینیں 7گھنٹے تک تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ملک میں شدید دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا۔

ٹرینیں ڈھائی سے 7گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق رحمان باباایکسپریس 7 گھنٹے ،پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس4 گھنٹے 40منٹ ،عوام ایکسپریس ،پاک بزنس ایکسپریس،جعفر ایکسپریس 4،4 گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹے 40منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس ،تیز گام، ملتان ایکسپریس، خیبر میل ایکسپریس 3،3گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 2گھنٹے 50منٹ ،سرسید ایکسپریس2 گھنٹے 40منٹ اورگرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 30منٹ تاخیر کا شکار رہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں