لاہورچڑیاگھرکا اکلوتا گینڈابیمار،حالت تشویشناک

لاہورچڑیاگھرکا اکلوتا گینڈابیمار،حالت تشویشناک

لاہور(زنیرہ الیاس )لاہورچڑیاگھرکا اکلوتا اورقیمتی گینڈابیمارپڑگیا ،افریقی نسل کے سفید گینڈے نے کھانا پینا چھوڑ دیا جبکہ چڑیا گھر انتظامیہ گینڈے کا علاج کررہی ہے ۔

لاہور چڑیاگھر حکام کے مطابق نر گینڈے کی عمر تقریباً 22 برس ہے ،گینڈا بظاہرچل پھررہا ہے لیکن خوراک نہیں لے رہا ،کافی سست دکھائی دیتا ہے ۔ اس حوالے سے چڑیاگھرکے ڈائریکٹرمدثرحسن نے بتایا ویٹرنری یونیورسٹی سمیت دیگرماہرین سے مشاورت کے ساتھ گینڈے کا علاج کیاجارہا ہے۔

اسے بیہوش کرکے اس کاچیک اپ اورعلاج کیاجارہاہے ۔گینڈا طویل عرصے سے تنہاہے ، انتظامیہ اس کے لئے مادہ گینڈاکا انتظام کرنے کی کوششوں میں لگی ہے لیکن گزشتہ دوسال سے کورونا کی وجہ سے مادہ گینڈاکا انتظام نہیں ہوسکا ۔ ذرائع نے بتایا گینڈے کی حالت تشویش ناک ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں