حکومت کا مشن عوام کو مضبوط اور خوشحال بنانا :چودھری سرور

حکومت کا مشن عوام کو مضبوط اور خوشحال بنانا :چودھری سرور

سانگلاہل،مانانوالہ(تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا) گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں مثالی اقدامات کر کے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت کا مشن صرف اور صرف عوام کو مضبوط اور خوشحال بناناہے۔

 حکومت پنجاب نے کورونا کے دوران مستحق خاندانوں میں170ارب روپے تقسیم کئے ، 20 لاکھ خاندانوں کو راشن فراہم کیا، پنجاب میں صحت کارڈ پر سالانہ10لاکھ روپے علاج معالجہ کیلئے فراہم کئے جارہے ہیں،آئندہ2ماہ کے دوران ہر گھر کو صحت کارڈ زمل جائینگے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے حمید نظامی روڈ پر عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کی ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیو ں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی اور دیگرمسائل کا سامنا کر نا پڑا مگر آج وہی سیاسی مخالفین حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کر کے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر قوم ان کو مسترد کر چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم فوری طور پر سانگلاہل میں 5فلٹریشن پلانٹس لگائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں