جلسے جلوسوں کیلئے اینٹی رائٹ فورس کا الگ یونٹ بنانے کا فیصلہ

جلسے جلوسوں کیلئے اینٹی رائٹ فورس کا الگ یونٹ بنانے کا فیصلہ

لاہور(مدثر حسین سے ) جلسے جلسوں اور مشتعل مظاہرین سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کامکمل طور پرالگ یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 10ہزاراہلکاروں پر مشتمل الگ یونٹ بنایا جائے گا ، اینٹی رائٹ فورس کی بھرتی بھی الگ ہو گی ، ایڈیشنل آئی جی رینک کا افسر پورے پنجاب میں اینٹی رائٹ فورس کا کمانڈر ہو گا ، لاہور میں سب سے زیادہ 35سو اہلکاروں کی نفری ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق فورس کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں الگ بھرتی کی جائے گی ،دراز قد جوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

فیصل آباد ، ملتان ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ میں اینٹی رائٹ فورس کی نفری پانچ پانچ سو ہو گی ، سیالکوٹ ، مظفر گڑھ ، رحیم یارخان ، قصور ، شیخوپورہ ، ساہیوال ، بہاولپور، بہاولنگر ، جھنگ ، وہاڑی ، خانیوال ، ڈٰ ی جی خان ، چکوال ، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں 3،3سو نفری ہو گی ۔اینٹی رائٹ فورس میں بھرتی ہونے والا اہلکار 15سال سے پہلے دوسرے کسی یونٹ میں تبادلہ نہیں کر اسکے گا ۔ 15سال وہ اینٹی رائٹ فورس کا حصہ رہے گا ۔

آئی جی پولیس فورس کی بھرتی اور ورکنگ کے متعلق آئندہ چند روز تک ایک سٹینڈنگ آرڈر جاری کریں گے ، اینٹی رائٹ فورس کو علیحدہ کورسز کرائے جائیں گے ، غیر ملکی ٹرینرز سے بھی تربیت دلائی جائے گی۔ اینٹی رائٹ کا نیا سامان بھی خریدا جائے گا جس کے لئے پنجاب حکومت سے علیحدہ فنڈز مانگے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں